112
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں دریا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
ننگرہار کے گورنر کے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
کشتی ڈوبے کا واقعہ ننگر ہار کے مومند درہ ضلع میں ہفتے کی صبح پیش آیا۔ کشتی ڈوبنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والوں اور لاشوں کی تلاش کے آپریشن میں مصروف ہیں۔
