Wednesday, February 12, 2025, 9:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان کے اثاثوں پر امریکہ کا دعویٰ قبول نہیں ہے: طالبان

افغانستان کے اثاثوں پر امریکہ کا دعویٰ قبول نہیں ہے: طالبان

افغانستان کے لیے مختص اربوں ڈالرز پر طالبان کا حق نہیں: امریکی ادارہ

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں قائم طالبان کی عبوری حکومت کی معاشی امور کی وزارت نے امریکی کانگریس کو جاری ہونے والی ایک سہ ماہی رپورٹ پر ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

طالبان نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کو دوبارہ تحویل میں لینے کے دعوؤں کی مذمت کی ہے۔

طالبان نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کوئی اقدام ناقابلِ قبول ہوگا۔

طالبان حکومت کی وزارتِ معاشی امور نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنے سے افغانستان کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

banner

وزارت نے ایک بار پھر بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے نو ارب ڈالر سے زائد رقم اسے واپس کی جائے کیوں کہ یہ رقم افغان قوم کی ہے اور ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

طالبان نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے ذخائر کو خرچ یا منتقل کرنے کے لیے کیا گیا کوئی بھی اقدام قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اسپیشل انسپکٹر جنرل فور افغانستان ری کنسٹرکشن(سیگار) کی کانگریس میں جمع کی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں افغانستان کے رکھے گئے یہ فنڈ سود کے بعد چار ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے لیے امریکی امداد کے نگران ادارے سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (سگار) نے کہا ہے کہ طالبان کو افغانستان کے لیے مختص اربوں ڈالر کے فنڈز پر کوئی قانونی حق حاصل نہیں کیوں کہ انہیں افغان حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا اور وہ پابندیوں کی زد میں ہیں۔

اگست 2021 میں جب طالبان جنگجوؤں نے امریکہ اور اتحادیوں کے انخلا کے دوران کابل کا کنٹرول حاصل کیا تھا تو اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں افغان سینٹرل بینک کے سات ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔ یورپی ممالک نے بھی افغانستان کے دو ارب ڈالر منجمد کیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024