Thursday, January 23, 2025, 5:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان حکومت کا خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز بندکرنےکا اعلان

افغان حکومت کا خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز بندکرنےکا اعلان

جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی اس کے خلاف کارروائی ہوگی؛ طالبان

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کی وزارت اقتصادیات نے کہا کہ جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی ایسی این جی اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دو سال قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

banner

خیال رہے گزشتہ روز افغانستان کی طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جاسکے۔

حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں عموماً خواتین استعمال کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024