Saturday, January 18, 2025, 7:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان طالبان اور پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپیں

افغان طالبان اور پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپیں

افغان میڈیا کاپاکستان کے 19 سیکیورٹی اہلکار مرنے کا دعوی

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں پاکستان اور افغانستان کو تقسیم کرنے والی ‘ڈیورنڈ لائن’ پر مختلف مقامات پر پاکستانی سرحدی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی تص ڈیورنڈ لائن’ دیق کی ہے۔

طالبان نے پاکستانی سرحدی فورسز کے خلاف کارروائیوں کو ‘جوابی آپریشن’ کا نام دیا ہے۔

طالبان حکام کے مطابق پاکستان سے متصل صوبہ پکتیا اور خوست کے اضلاع دانِ پٹھان اور علی شیر کے سرحدی علاقوں میں ہونے والی کارروائی میں سرحد پار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

طالبان کے نائب وزیرِ خارجہ اور وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شر پسند عناصر کے ٹھکانوں اور ان کے حامیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

banner

دوسری جانب طالبان کے حامی میڈیا آؤٹ لیٹس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی علی الصباح تقریباً چار بچے آپریشن شروع ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

افغانستان کے مقامی ریڈیو ‘حریت’ نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران پاکستان کے 19 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں جب کہ سرحد پر لڑائی اب رک چکی ہے۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نےکہا طالبان نے سرحد پر چار پاکستانی سیکیورٹی پوسٹوں اور دیگر تنصیبات پر حملے کیے جس پر جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دونوں ملکوں کی سرحد پر یہ جھڑپیں ایسے موقع پر ہوئی ہیں جب پاکستان کی جانب سے منگل کو افغان صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں مبینہ فضائی کارروائی کی گئی تھی جس میں افغان طالبان کے مطابق 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بیشتر پاکستانی مہاجرین تھے۔

افغان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں دھمکی دی تھی کہ پکتیکا حملے کا جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024