Thursday, March 27, 2025, 12:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان طالبان نے بزرگ برطانوی جوڑے کو گرفتار کر لیا

افغان طالبان نے بزرگ برطانوی جوڑے کو گرفتار کر لیا

سال سے افغانستان میں مقیم پیٹر رینالڈز کی عمر 79 اور ان کی بیوی باربی کی عمر 75 برس ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان طالبان نے ستر سال سے زائد عمر کے ایک برطانوی جوڑے کو مبینہ طور پر ماؤں کو پرورش کا ہنر سکھانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

۔ پیٹر رینالڈز کی عمر 79 اور ان کی بیوی باربی کی عمر 75 برس ہے۔

رپورٹ کے مطابق  بزرگ جوڑا 18 سال سے افغانستان میں تربیتی منصوبے چلا رہے ہیں اور انہیں یکم فروری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بامیان میں اپنے گھر جا رہے تھے۔

ان کی بیٹی سارہ اینٹ وِسل نے بتایا کہ ان کی دو ہفتوں سے اپنے والدین کے ساتھ بات نہیں ہوئی۔ گرفتاری کے دوران ابتدا میں موبائل میسج بھیجتے رہے اور افغان حکام نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ’ٹھیک‘ ہیں۔

banner

یہ جوڑا 2009 سے افغانستان تعلیمی پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

وہ طالبان حکام کی منظوری سے کابل کے پانچ اسکولوں میں ٹریننگ پروگرام چلا رہے ہیں اور بامیان میں بچوں اور ان کی ماؤں کے لیے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

سارہ اینٹ وِسل نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ’میری والدہ 75 سال کی ہیں اور میرے والد کی عمر تقریباً 80 ہے اور انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں دوا کی ضرورت ہے۔ وہ صرف اس ملک کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس سے وہ پیار کرتے تھے۔‘

سارہ اینٹ وِسل اور اس کے تین بھائیوں نے طالبان کو خط لکھ کر اپنے والدین کی رہائی کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ ’ہم ان کی گرفتاری کے پیچھے وجوہات کو نہیں سمجھتے۔ انہوں نے آپ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور یہ کہ بطور افغان شہری ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا۔‘

طالبان ذرائع نے بتایا کہ برطانوی شہریوں کو بامیان صوبے میں مبینہ طور پر ایک غیر سرکاری تنظیم کے لیے کام کرنے اور مقامی حکام کو اطلاع کیے بغیر طیارہ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ طالبان نے این جی اوز کے خلاف سخت قوانین نافذ کیے ہیں۔

برطانیہ کے دفتر خارجہ نے افغانستان میں دو برطانوی شہریوں کی حراست کا اعتراف کیا ہے لیکن ان کی مدد کرنے کی صلاحیت محدود ہے کیونکہ برطانیہ طالبان کو تسلیم نہیں کرتا اور کابل میں اس کا کوئی سفارت خانہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024