Saturday, September 14, 2024, 12:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوامِ متحدہ کا سمندری درجۂ حرارت سے طوفانوں کے خطرات میں اضافے کا انتباہ

اقوامِ متحدہ کا سمندری درجۂ حرارت سے طوفانوں کے خطرات میں اضافے کا انتباہ

سماجی و اقتصادی ترقی کے سالوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے صرف ایک سمندری طوفان کی ضرورت ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوامِ متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی کی بد تر ہوتی صورتِ حال کے دوران سمندری طوفانوں کے ایک خطرناک سیزن اور اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

عالمی ادارے نے سمندری طوفانوں کے حوالے سے بھی رواں سال کو غیر معمولی قرار دیا ہے جس کی جھلک ‘بیرل’ نامی سمندری طوفان کی شدت کی صورت میں سامنے آئی ہے جس نے متعدد کیریبین جزیروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے ‘ڈبلیو ایم او’ نے انتباہ کیا ہے کہ سمندر کی سطح کے ریکارڈ بلند درجۂ حرارت کے باعث یہ سال بحر اوقیانوس، کیریبین اور وسطی امریکہ کے لیے سمندری طوفانوں کے حوالے خطرناک ہوگا۔

ڈبلیو ایم او کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کو بیریٹ نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے سالوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے صرف ایک سمندری طوفان کی ضرورت ہے۔

banner

کو بیریٹ کے مطابق سال 2017 میں ‘ماریا’ نامی سمندری طوفان نے کیریبین جزیرے ڈومینیکا کو اس کی مجموعی پیداوار کا 800 فی صد نقصان پہنچایا تھا۔

اقوامِ متحدہ نے کیٹیگری پانچ کے ‘بیرل’ نامی سمندری طوفان سے کیریبین کے جزیروں میں تباہی سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024