Friday, December 13, 2024, 8:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے طالبان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا

اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے طالبان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا

افغانستان کے بینکنگ سیکٹرز سے پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی: طالبان حکومت

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ میں روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے طالبان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا تھا کہ دنیا پسند کرے یا نہ کرے، طالبان اب افغانستان کو چلا رہے ہیں، انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ طالبان درحقیقت افغانستان کے حکمران ہیں، وہ رکنے والے نہیں ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ واضح نہیں بتا سکتے کہ طالبان سے پابندیاں ہٹنے میں کتنا وقت لگے گا۔

banner

واضح رہے کہ امریکا اور یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی طرح روس نے تاحال افغان طالبان پر پابندیاں برقرار رکھتے تاحال اسے افغانستان کی قانونی حکومت تسلیم نہیں کیا ہے۔

تاہم افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے اب تک روس نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہوا ہے۔

دوسری جانب قطر میں بیشتر ممالک کے خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کے بعد ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز سے عالمی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف ممالک کے نمائندوں نے افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز پر عائد عالمی پابندیوں کو ہٹانے کی حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی صورت حال پر قطر میں پہلی بار کسی بھی عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024