فلسطین کے صدر محمود عباس کی تحریک ’الفتح‘ نے اپنی حریف جماعت حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ’وجود‘ کے تحفظ کے لیے اقتدار سے دستبردار ہوجائے۔
الفتح کے ترجمان منتھر الحیق نے ایک پیغام میں کہا کہ حماس کو غزہ، اس کے بچوں، عورتوں اور مردوں کے لیے ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ حکومت سے دستبردار ہو جائے اور اس بات کو مکمل طور پر تسلیم کرے کہ اگر وہ غزہ میں اقتدار میں رہی تو آگے کی لڑائی فلسطینیوں کے وجود کے خاتمے کا باعث بنے گی۔
حماس نے 2007 میں الفتح کے زیر اثر فلسطینی اتھارٹی سے غزہ میں اقتدار حاصل کیا تھا اور اس کے بعد مصالحت کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس اور دیگر فلسطینی حریت پسند جماعتوں کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے کے جواب میں یہ علاقہ اسرائیلی حملے سے تباہ ہو چکا ہے