سعودی عرب کی فٹبال کلب الہلال کے اسٹرائیکر الیگزینڈر میترووک ہیمسٹرنگ انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
کلب نے تصدیق کی ہے کہ سعودی پرو لیگ میں الشباب کلب کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران انہیں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سربیا کے سٹرائیکر میچ کے پہلے ہاف میں 2 گول کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے، یہ میچ الہلال نے 3-4 گول سے جیت لیا تھا۔
الہلال کلب نے بتایا ہے کہ میترووک کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ہیمسٹرنگ (پٹھوں میں کھچاؤ) کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ چھ ہفتوں تک علاج اور بحالی کے مرحلے سے گزریں گے۔
الشباب کے خلاف میچ میں میترووک کے دو گول کرنے سے سعودی پرو لیگ میں کھیلے جانے والے 22 میچوں میں الہلال کے گولوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
سعودی پرو لیگ میں الشباب کو شکست دینے کے بعد الہلال کلب 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔