Saturday, March 15, 2025, 10:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » الیکشن میں تاخیر کا سبب پیپلزپارٹی ہے، مولانا فضل الرحمان کا الزام

الیکشن میں تاخیر کا سبب پیپلزپارٹی ہے، مولانا فضل الرحمان کا الزام

پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو وقت پر الیکشن ہوجاتے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت ختم ہوتے ہی اتحادی آپس میں الجھنے لگے۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بروقت الیکشن نہ ہونے کا زمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار دے دیا

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آخری وقت میں آکر فیصلے سے پھرگئی تھی، ایم کیو ایم اور اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا تھا، پیپلزپارٹی نے آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، جو حالات قبائلی علاقوں میں ہیں ان میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہے۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہے۔

banner

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو اس لیے لایا گیا تھا کہ ملک کو معاشی طور پرکمزور کیا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024