102
اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔
قازقستان کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ 26 سالہ الیگزینڈر ببلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی گریگوئیر باریری کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
