Sunday, March 23, 2025, 10:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا میں بجٹ پر عدم اتفاق کے سبب حکومتی شٹ ڈائون کا خطرہ

امریکا میں بجٹ پر عدم اتفاق کے سبب حکومتی شٹ ڈائون کا خطرہ

گانگریس میںڈیموکریٹس اور سینیٹ میں ریپبلکنز کی دھڑا بندی نے بجٹ منظور ی کو پیچیدہ بنادیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کے وفاقی بجٹ پر عدم اتفاق کی وجہ سے حکومتی شٹ ڈائون کے خطرے میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کےیکم اکتوبر سے شروع ہونے والےنئےمالی سال کے بجٹ کی منظوری کیلئے وقت کم اور گانگریس میں عدم اتفاق نے حکومتی شٹ ڈائون کے خدشے میں اضافہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے پاس نئے وفاقی بجٹ پر اتفاق رائے اور حکومت کو کریک ڈائون سے محفوظ رکھنے کیلئے 30 ستمبر کی نصف شب تک کا وقت باقی رہ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کانگریس میں ڈیموکریٹس کے زیر کنٹرول سینٹ اور ریپبلکنز کے زیر کنٹرول اسمبلی کے درمیان دھڑے بندی ہو چکی ہے ،اوراس کیساتھ ساتھ انتہائی دائیں بازو کے ریپبلکنز کی حکومتی شٹ ڈائون کو، بجٹ مصارف میں کٹوتیوں کیلئے بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی خواہش مسئلے کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔

banner

خیال رہے کہ امریکا میں کسی بھی نئے بجٹ کو آئینی شکل اختیارکرنے کیلئے کانگریس اور سینیٹ کی منظور ی کے بعد صدر سے بھی منظور کرایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024