امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک گھر کے اندر 7 کمسن بچوں کی موجودگی میں ملزم کی فائرنگ سے 2 پولیس اور ایک ریسکیو اہلکار ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گھر میں 7 بچوں کے ساتھ موجود مسلح شخص کے ساتھ پولیس افسران مذاکرات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مینیسوٹا کے علاقے برنس ویلی میں پولیس کو ایک گھر میں جھگڑے اور مسلح ملزم کی موجودگی کی فون کال موصول ہوئی۔
گھر کے اندر 2 سے 15 سال کی عمر کے درمیان 7 بچے موجود تھے جنہیں نقصان نہ پہنچانے کے لیے پولیس ملزم سے مذاکرات کررہی تھی کہ اس دوران ملزم نے فائرنگ کردی اور 3 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں 27 سالہ پال ایلمسٹرینڈ اور میتھیو روج تھا جبکہ 40 سالہ پیرا میڈیکل ایڈم فنستھ تھے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم بھی مارا گیا۔