Thursday, December 5, 2024, 5:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا کا قومی قرضہ ریکارڈ 330 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا

امریکا کا قومی قرضہ ریکارڈ 330 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا

ضروری اخراجات میں کٹوتی کے بل پر رائے شماری مؤخر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کا قومی قرضہ ریکارڈ 330 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس صورتحال میں امریکی کانگریس کے ایوان زیریں میں حکومت کے ضروری اخراجات میں کٹوتی کے بل پر رائے شماری مؤخر کر دی گئی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ہاؤس فریڈم کاکس اور مین سٹریٹس کاکس سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اس بل میں یوکرین کے لئے امداد میں اضافہ نہ کرنے، بارڈر سکیورٹی کو سخت کرنے ،دفاع اور سابق فوجیوں اور آفات سے تباہی پر اخراجات میں 8 فیصد کمی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایوان نمائندگا ن کے سپیکر میک کارتھی نے ارکان سے اس بل کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ حکومتی اخراجات میں اضافے کے بل کی عدم منظوری کے سیاسی اثرات مرتب ہوں گےجن میں سے اہم ترین یہ ہے کہ حکومتی اخراجات کے حوالےسے تمام تر اختیارات انتظامیہ کے پاس چلے جائیں گے۔

banner

امریکا کے چیمبر آف کامرس نے بھی تجارتی اداروں کو امریکی حکومت کے اخراجات کی حد میں توسیع نہ ہونے کے ممکنہ منفی اثرات سے خبر دار کیا ہے۔ حکومت کے پاس اس سلسلہ میں کانگریس سے منظوری لینے کے لئے صرف پانچ دن باقی ہیں۔

کانگریس کے بجٹ آفس کے مطابق وفاقی حکومت کا آخری شٹ ڈاؤن دسمبر 2018 اور جنوری 2019 کے درمیان ہوا تھا جس سے امریکیوں کو 3 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ستمبر 2017 میں امریکا کا قومی قرضہ 20 کھرب ڈالر تھا جوپانچ سال سے بھی کم عرصے میں بڑھ کر فروری 2022 میں 300 کھرب ڈالر ہو گیا۔ گولڈمین ساکس کے تخمینہ کے مطابق جنوری 2025 تک یہ ساڑھے 300 کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024