Friday, December 6, 2024, 10:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا کا پاکستان میں دہشت گرد حملے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

امریکا کا پاکستان میں دہشت گرد حملے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جب آپریشن کیے جا رہے ہوں تو شہری متاثر نہ ہوں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے پاکستان میں دہشت گرد حملے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےطالبان پر زور دیا ہے کہ افغان سر زمین سے دہشت گرد حملے شروع نہ ہوں۔

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا پرعزم ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جب آپریشن کیے جا رہے ہوں تو شہری متاثر نہ ہوں۔

ویدانت پٹیل نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ ہمارا باقاعدہ رابطہ ہے جس میں افغانستان پر تفصیلی بات ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر اور پاکستانی وزیر اعظم نے دوطرفہ امور پر گفتگو کی، ملاقات میں آئی ایم ایف کے ذریعے اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت پر بھی بات کی گئی۔

banner

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سے تجارت،سرمایہ کاری، تعلیم،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024