Saturday, April 26, 2025, 4:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ سے ‘ناپسندیدہ’ قرار دیکر نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

امریکہ سے ‘ناپسندیدہ’ قرار دیکر نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا مطلب آپ لوگوں کو بے عزت کرنا ہے؛ ر ابراہیم رسول

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی جانب سے فلسطین اور ایران کی حمایت کا الزام لگا کر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک سے نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا وطن پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

امریکہ میں تعینات سابق جنوبی افریقی سفیر ابراہیم رسول اپنی اہلیہ کے ہمراہ کیپ ٹاؤن ائیرپورٹ پر پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

ابراہیم رسول نے اپنے استقبال کے لیے آنے والے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا مطلب آپ لوگوں کو بے عزت کرنا ہے لیکن جب آپ کو اس کے جواب میں عوام کی جانب سے ایسا والہانہ استقبال ملے تو میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے بیج کو اپنے لیے فخر سمجھ کر پہنوں گا۔

ان کا کہنا تھا یہ ہماری خواہش نہیں تھی کہ ہم واپس آئیں لیکن ہم بغیر کسی افسوس کے واپس آئے ہیں، ہم امریکہ مخالف پالیسیوں کی وجہ سے واپس نہیں آئے بلکہ ہمیں اپنے مفادات امریکہ کی جھولی میں ڈالنے سے انکار کرنے پر بھیجا گیا ہے۔

banner

یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی تمام فنڈنگ بند کر دی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ جنوبی افریقا فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور ایران کو سپورٹ کر رہا ہے اور سفید فام لوگوں کے خلاف پالیسیاں مرتب کر رہا ہے۔

جنوبی افریقا نے دسمبر 2023 میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں منظم نسل کشی کی درخواست دائر کی تھی جسے بعد میں 10 سے زیادہ ممالک نے اپنایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024