Saturday, September 14, 2024, 1:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا ایران پر ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کا الزام

امریکہ کا ایران پر ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کا الزام

ایران ٹرمپ کی صدارتی مہم کو ہیک کرنے کا ذمہ دار ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے انٹیلیجینس عہدہ داروں نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ایران ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کو ہیک کرنے کا ذمہ دار ہے

ان کا کہنا تھا کہ سائبر مداخلت تہران کی جانب سے امریکی سیاست میں دخل اندازی اور جمہوری اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کی وسیع تر کوشش کے ایک حصے کے طور پر کی گئی۔

ایف بی آئی اور دیگر وفاقی ایجنسیوں کے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے “ان افراد کے اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کی تھی جن کو دونوں سیاسی جماعتوں کی صدارتی مہم تک براہ راست رسائی حاصل تھی۔”

وفاقی حکام نے کہا کہ ہیکنگ اور دیگر سرگرمیوں کا مقصد نہ صرف اختلاف کا بیج بونا تھا بلکہ انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونا بھی تھا ۔

banner

اگرچہ ٹرمپ کی مہم اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے سائبر سیکیورٹی تفتیش کار پہلے کہہ چکے تھے کہ ہیکنگ کی کوششوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ امریکی حکومت نے حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کی ہے۔

یہ بیان بڑی حد تک مائیکروسافٹ جیسی نجی کمپنیوں کے نتائج کی تصدیق کرتا ہے جس نے اس ماہ کے شروع میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اس سال کے انتخابات میں غیر ملکی ایجنٹوں کی مداخلت کی کوشش کی تفصیل بتائی گئی تھی۔

گوگل نےایک علیحدہ رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک ایرانی گروپ نے مئی کے بعد سے صدر جو بائیڈن اور ٹرمپ سے منسلک تقریباً ایک درجن افراد کے ذاتی ای میل اکاؤنٹس میں دراندازی کی کوشش کی ہے۔۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024