Friday, March 14, 2025, 4:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا جنوبی سرحد پر مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

امریکہ کا جنوبی سرحد پر مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

میکسیکو کی سرحد پر ذمے داریاں ادا کرنے والے اہلکاروں کی تعداد نو ہزار کے لگ بھگ ہوجائے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی فوج نے میکسیکو کے ساتھ ملحق امریکہ کی سرحد پر لگ بھگ تین ہزار مزید اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کی فوج کی شمالی کمانڈ یا نارتھ کوم کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کے بعد میکسیکو کی سرحد پر ذمے داریاں ادا کرنے والے اہلکاروں کی تعداد نو ہزار کے لگ بھگ ہوجائے گی۔

نارتھ کوم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سرحد پر تعینات کیے جانے والے اہل کاروں میں سے 2400کا تعلق سیکنڈ اسٹرائیک بریگیڈ کومبیٹ ٹیم (سی بی سی ٹی) اور فورتھ انفینٹری ڈویژن سے ہوگا

نارتھ کوم کے مطابق لگ بھگ 500 اہل کار تھرڈ کومبیٹ ایوی ایشن بریگیڈ سے سرحد پر تعینات کیے جائیں گے۔

banner

بیان میں بتایا ہے گیا ہے کہ یہ اہل کار سرحد پر نگرانی، انتظامی امور، نقل و حرکت، گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال اور انجینئرنگ سپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں مدد فراہم کریں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں بارڈر سیکیورٹی بھی شامل ہے اور انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن میکسیکو کے ساتھ ملحق امریکہ کی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024