Sunday, September 15, 2024, 4:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہونڈراس داخلی سیاست میں مداخلت پر امریکہ سے سخت ناراض

ہونڈراس داخلی سیاست میں مداخلت پر امریکہ سے سخت ناراض

امریکی سفیر کے ہونڈارس کے وزیر دفاع سے متعلق بیان پر شدید تحفظات کا اظہار

by NWMNewsDesk
0 comment

وسطی امریکی ملک ہونڈراس نے امریکہ سے 100 سال پرانا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہونڈراس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی سفیر کی جانب سے ہونڈارس کے وزیر دفاع سے متعلق بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ ایک صدی سے بھی پرانا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وسطی امریکی ملک کی وزیر خارجہ اینرک رینا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ری پبلک آف ہونڈراس کی جانب سے امریکہ کو قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ختم کرنے سے متعلق آگاہ کرنے کا خط شیئر کیا گیا۔

ہونڈراس کے صدر زومارا کاسترو نے بھی بین الاقوامی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ کی اپنے ملک میں مداخلت کی مذمت کی تھی۔

banner

زومارا کاسترو نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ کی اپنے سفیر کے ذریعے ہمارے ملک کی سیاست میں براہ راست مداخلت ناقابل برداشت ہے

امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ ہونڈراس میں امریکی سفیر لورا ڈوگو نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہونڈراس کے وزیر دفاع جوز مینوئل زلایا کی وینزویلین ہم منصب ولادمیر پیڈرینو سے ملاقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ وہ منشیات کے اسمگلرز کے ساتھ مل رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024