Friday, December 13, 2024, 7:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں : صدر جوبائیڈن

امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں : صدر جوبائیڈن

ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

شکاگو میں ہونیوالے ڈیموکریٹک پارٹی کے 4 روزہ نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےصدر جوبائیڈن نے کہا ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امریکیوں سے محبت ہے اور اس اجتماع میں موجود ہر شخص میرے دل کے قریب ہے، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کاملا ہیرس جلد امریکہ کی صدر بنیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں، ٹرمپ دور کی بہ نسبت امریکہ آج زیادہ محفوظ ہے ۔

banner

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی سیا ہ فام خاتون کو امریکہ کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ آزادی کیلئے تیار ہیں ؟ ، کیا آپ جمہوریت کیلئے تیار ہیں ، اگر آپ اچھا کرینگے تو ہم بھی اچھا کرینگے ، ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔

صدارتی امیدوار کی دوڑ سے اچانک دستبرداری اور کاملا ہیریس کے سامنے آنے کے ایک ماہ سے بھی کم وقت کے بعد ڈیموکریٹس صدر کو ان کے طویل عرصے تک سیاست میں گزارنے کے لیے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024