Monday, December 9, 2024, 6:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم

محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کےخلاف کارروائی سے روکتی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مداخلت کیس میں بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم ہوگیا۔اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نےٹرمپ کےخلاف کیس ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

کیس ختم کرتے ہوئے جیک اسمتھ نےکہا کہ محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کےخلاف کارروائی سے روکتی ہے۔

جیک اسمتھ نے خفیہ دستاویزات کا مقدمہ بھی خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔

banner

امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف سے پہلے کیس کو خارج کردیا جائے۔ آئینی تقاضا ہے کہ صدر پر غیر ضروری طور پر کوئی بوجھ نہیں ہونا چاہیے۔ محکمہ انصاف کی پالیسی ہے کہ موجودہ صدر کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج پلٹنے کی کوشش پر فرد جرم عائد تھی۔

امریکی سیاسی جماعت ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدراتی الیکشن میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور وہ جنوری میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لیے دی گئی رقم کے مقدمے میں سزا سنانے کی تاریخ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی تھی۔

ٹرمپ کو رواں سال مئی میں 34 سنگین جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا جب جیوری اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے قبل فحش فلموں کی ایک اداکارہ کے ساتھ مبینہ جنسی تعلق کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں ردوبدل کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024