Friday, February 7, 2025, 7:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ طیارہ حادثے میں ہلاک افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل

امریکہ طیارہ حادثے میں ہلاک افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل

دریائے پوٹومیک سے ایک بلیک باکس مل گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بدقسمت امریکی مسافر طیارے میں ہلاک ہونے والے مسافروں میں ایک پاکستانی خاتون عسریٰ حسین بھی شامل ہیں۔

عسریٰ حسین کے شوہر حماد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ 30 جنوری کی رات 8 بجے کے قریب جیسے ہی طیارہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچا تو ان کی اہلیہ نے موبائل فون پر انہیں میسج کیا کہ ان کا طیارہ لینڈ کرنے والا ہے۔

حماد نے جوابی پیغامات بھیجے تو وہ وصول نہیں کیے جاسکے جس کا مطلب انہوں نے یہ سمجھا کہ کوئی گڑ بڑ ہوگئی ہے، بدقسمتی سے عسریٰ کا بھی یہ آخری پیغام ثابت ہوا۔

عسری ٰحسین اس امریکی ایئرلائنز کی پرواز 5342 میں سوار تھیں جس سے امریکی فوج کا زیر تربیت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اچانک ٹکراگیا تھا،عسریٰ حسین ریاست کینساس کے شہر ویچیٹا میں کسی کام کے سلسلے میں گئی تھیں اور واپسی پر یہ ناگہانی آفت ٹوٹ پڑی۔

banner

حادثے میں اہلیہ کو کھونے والے حماد رضا کا تعلق امریکا کی ریاست میزوری سے ہے۔

دوسری جانب حادثے کا شکار امریکن ائیرلائنز میں موجود تمام 60 مسافروں اور عملے کے 4 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے، جو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طیارے سے ٹکرایا تھا اس میں موجود 3 اہلکاربھی موت کی آغوش میں چلے گئے۔

دوسری جانب دریائے پوٹومیک سے ایک بلیک باکس مل گیا ہے۔

بلیک باکس مسافر طیارے کا ہے یا ہیلی کاپٹر کا اس کا تعین نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024