Tuesday, November 12, 2024, 5:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں مسلح افراد کی راہگیروں پر فائرنگ؛ 4 ہلاک

امریکہ میں مسلح افراد کی راہگیروں پر فائرنگ؛ 4 ہلاک

واقعہ برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست الاباما میں متعدد حملہ آوروں نے شہریوں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اوراکیس زخمی ہو گئے۔

پولیس افسر ٹرومین فٹزجیرالڈ نے بتایا کہ یہ واقعہ برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں رات گئے پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والوں کی تعداد 2 یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی ہمیں 2 بالغ مرد اور ایک بالغ خاتون کی گولیاں لگی لاشیں ملیں جب کہ درجنوں زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

حملہ آور اس کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

banner

پولیس کی جانب سے شہریوں سے حملہ آوروں کی شناخت کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واقعے کی تحقیقات میں متعدد ایجنسیاں شامل ہیں جن میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد شامل ہیں۔

تاحال واقعے کے محرک کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی حملہ آوروں سے متعلق کوئی ابتدائی معلومات مل سکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024