Monday, April 28, 2025, 11:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں دو ہفتوں کے دوران چوتھا فضائی حادثہ، ایک شخص ہلاک چار زخمی

امریکہ میں دو ہفتوں کے دوران چوتھا فضائی حادثہ، ایک شخص ہلاک چار زخمی

پرائیویٹ طیارہ پھسل کر رن وے پر کھڑے دوسرے جیٹ سے ٹکرا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران دو پرائیویٹ طیاروں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

پیر کو اسکاٹسڈیل ایریزونا میونسپل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک پرائیویٹ طیارہ پھسل کر رن وے پر کھڑے دوسرے جیٹ سے ٹکرا گیا۔

اسکاٹسڈیل فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیو فولیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فولیو نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جس سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جیٹ کے رن وے سے پھسلنے کی وجہ کیا تھی۔

banner

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس میں لیئر جیٹ 35 اے طیارہ رن وے سے پھسل کر گلف سٹریم 200 جیٹ سے ٹکرایا۔

امریکہ میں 12 دنوں کے اندر یہ چوتھا فضائی حادثہ ہے اور یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکی فضائی تحفظ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار حالیہ ہفتوں میں تین مہلک حادثوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایک حالیہ واقعہ 30 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا تھا جس میں ایک مسافر طیارے اور یو ایس آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے تصادم کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یکم فروری کو فلاڈیلفیا میں روزویلٹ مال کے قریب ایک طبی جیٹ حادثہ ہوا تھا جس میں سات افراد ہلاک ہوئے اور الاسکا میں ایک طیارہ حادثہ جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024