طاقت ور سمندری طوفان بیرل پیر کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس سے ٹکرایا گیا جس کے سبب لگ بھگ 25 لاکھ افراد متاثر ہوئے
کیٹیگری فائیو کے سمندری طوفان سے ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔
طوفان کے ساحل سے ٹکرانے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ سیلابی ریلوں اور آندھی کے سبب متعدد ہائی ویز بند ہیں۔ طوفان سے جہازوں کو شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اور لگ بھگ ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انتظامیہ نے تیز ہواؤں اور 38 سینٹی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے۔
اس کے علاوہ طوفان کی وجہ سے پیر کو ہیوسٹن ائیرپورٹ پر 1100 فلائٹس متاثر ہوئیں، تیز ہواؤں سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔
سمندری طوفان بیرل ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرانے سے قبل کیریبین میں بھی تباہی مچا چکا ہے جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔