Wednesday, February 19, 2025, 4:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں سیاسی تبدیلیاں کمزوری کی علامت نہیں، واشنگٹن کا حریفوں کو انتباہ

امریکہ میں سیاسی تبدیلیاں کمزوری کی علامت نہیں، واشنگٹن کا حریفوں کو انتباہ

امریکہ قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے؛ میتھیو ملر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکام نے ان خدشات کو مسترد کر دیا ہے کہ ملک کے سیاسی منظر نامے میں حالیہ اچانک تبدیلیاں کسی کمزوری کی علامت ہیں۔

حکام نے امریکہ کے حریفوں کو کسی بھی قسم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کے خلاف متنبہ بھی کیا ہے۔

محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کے مخالفین کو حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے دوبارہ سوچنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور حریفوں کو اس کے مخالف خیال کو ترک دینا چاہیے۔

banner

میتھو ملر نے مزید کہا کہ مخالفین کو جب درست سمجھیں گے جواب بھی دیں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگان کے حکام نے زور دیا ہے کہ امریکہ کے مخالفین کچھ بھی کرنا چاہتے ہوں امریکی فوج اس کے لیے تیار ہے۔

وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ کیا ہمارے مخالف اس خاص وقت پر ہمارا امتحان لے رہے ہیں یا نہیں تو وہ ہمیشہ ہی ایسا کرتے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ صرف اس فطرت کا اظہار ہے کہ امریکہ کے مخالفین کون ہیں اور وہ کیا کرتے ہیں۔ “مجھے نہیں لگتا کہ یہ وقت کوئی مختلف ہے۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024