امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس کی ایک جج نے 2020 میں تھینکس گیونگ کے موقعے پر دو ریاستوں میں فائرنگ کرنے والے امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی شخص کو 100 سال کی قید سنائی ہے۔
کلارک کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ جج ٹیرا جونز نے کرسٹوفر کو کم از کم 100 سال قید کی سزا سنائی۔
فیصلے کے مطابق اگر مجرم 2120 تک زندہ رہے تو وہ مخصوص وقت کے لیے کے پیرول پر رہا ہونے کا اہل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے ان دو واقعات میں سے ایک میں امریکی ریاست نیواڈا میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی تھی جب کہ دوسرا واقع امریکی ریاست ایریزونا میں حکام کے ساتھ فائرنگ کا تبادلے کا تھا۔
بتیس سالہ ملزم کرسٹوفر میکڈونل نے اکتوبر میں قتل، اقدام قتل، قتل کی سازش، ہتھیاروں کے الزامات اور غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے سمیت 20 جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
میکڈونل کے 34 سالہ بھائی شان میکڈونل، شان میکڈونل کی اس وقت کی اہلیہ 29 سالہ کیلی لیوس کو اصل میں درجنوں الزامات کا سامنا ہے۔
پولیس اور استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان تینوں نے 26 نومبر 2020 کو 11 گھنٹے تک ہنگامہ آرائی کی جس میں بظاہر اندھا دھند فائرنگ شامل تھی۔
اس واقعے میں فائرنگ کی وجہ سے لاس ویگاس کے قریب ہینڈرسن میں ایک اسٹور پر 22 سالہ کیون مینڈولا جونیئر ہلاک ہوئے اور دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔
استغاثہ کے مطابق فائرنگ کرنے والی گاڑی کی ڈرائیور لیوس تھیں جبکہ دونوں بھائیوں نے گاڑی سے اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔