Friday, February 7, 2025, 8:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں مجرمانہ فعل میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کا بل منظور

امریکہ میں مجرمانہ فعل میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کا بل منظور

بل کے حق میں 263 ارکان نے جب کہ 156 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے مجرمانہ سرگرمیوں کے ملزم غیرقانونی تارکینِ وطن کو حراست میں لینے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

بل کے حق میں 263 ارکان نے جب کہ 156 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

بل کی حمایت کرنے والوں میں 46 ارکان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔

ایوانِ نمائندگان سے بل کی منظوری کے بعد اب اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

banner

سینیٹ سے بل کی منظوری کی صورت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے ساتھ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ہونے والی یہ پہلی قانون سازی ہو گی۔

صدر ٹرمپ میکسیکو سے تارکینِ وطن کی امریکہ آمد روکنے کے لیے سرحد کو سیل کرنے سمیت مستقل قانونی حیثیت کے بغیر مقیم تارکینِ وطن کو بے دخل کرنے سے متعلق کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر چکے ہیں جب کہ صدر ٹرمپ پناہ گزینوں کی ری سیٹلمنٹ بھی منسوخ کر چکے ہیں۔

ایگزیکٹو آرڈر بنیادی طور پر صدر کے دستخطوں سے جاری ہونے والی ایک ایسی دستاویز ہےجو یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر کس طرح وفاقی حکومت کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔

پیو ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 تک امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کی تعداد لگ بھگ ایک کروڑ دس لاکھ تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024