Thursday, February 6, 2025, 11:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ 30 دن میں متوقع

امریکہ میں ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ 30 دن میں متوقع

ہم ٹک ٹاک کو بچا لیتے ہیں تو میرے خیال میں یہ بہت اچھی بات ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کی خریداری سے متعلق کئی لوگوں سے رابطے میں ہیں اور اس ایپ کے مستقبل کا فیصلہ ممکنہ طور پر آئندہ 30 دنوں میں ہوجائے گا۔

ٹرمپ نے ابتایا کہ میں ٹک ٹاک سے متعلق کئی لوگوں سے بات کرچکا ہوں اور ٹک ٹاک کے لیے بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔

صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا سافٹ ویئر کمپنی اوریکل اور دیگر سے ٹک ٹاک پر بات ہورہی ہے تو انہوں نے کہا کہ نہیں، اوریکل سے نہیں۔ متعدد لوگ اس پر مجھ سے بات کر رہے ہیں۔ وہ بہت اہم لوگ ہیں جو اسے خریدنا چاہتے ہیں اور میں ممکنہ طور پر آئندہ 30 دن میں اس پر کوئی فیصلہ کرلوں گا۔ اگر ہم ٹک ٹاک کو بچا لیتے ہیں تو میرے خیال میں یہ بہت اچھی بات ہوگی۔‘

امریکہ میں ٹک ٹاک کے 17 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔ قومی سلامتی سے متعلق تحفظات کی بنیاد پر بنائے گئے ایک قانون کے تحت ٹک ٹاک پر امریکہ میں 19 جنوری تک پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

banner

صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو عہدے کا حلف لینے کے اگلے روز ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کرکے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد 75 دن کے لیے مؤخر کردیا تھا۔

ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ٹک ٹاک میں 50 فی صد اونرشپ امریکہ کے پاس ہونی چاہیے۔

امریکی حکام یہ خدشہ ظاہر کرتے رہے ہیں کہ ٹک ٹاک چین کی ایک کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ کی ملکیت ہے جس کی وجہ سے امریکیوں کے ڈیٹا کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔

بائٹ ڈانس کا مؤقف ہے کہ امریکی حکام چین سے اس کے تعلق کو مبالغہ آمیز انداز میں بیان کرتے ہیں اور امریکہ میں اس کے صارفین کا ڈیٹا اوریکل کے کلاؤڈ سرورز پر محفوظ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024