Saturday, June 21, 2025, 3:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا اسٹوڈنٹ ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان

امریکہ کا اسٹوڈنٹ ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کو طلبہ اور غیر ملکی تبادلہ پروگرام کے ویزوں کے لیے سخت کیا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی انتظامیہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسٹوڈنٹ ویزوں کے لیے اپائنٹمنٹس کا شیڈول بند کر دیں، کیوں کہ حکومت درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا جانچ پڑتال کو وسعت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

سفارتی مشنز کو بھیجے گئے ایک میمو میں وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزوں کے اجرا میں یہ وقفہ ’اس حوالے سے مزید ہدایات جاری کیے جانے تک جاری رہے گا‘۔

یغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کو طلبہ اور غیر ملکی تبادلہ پروگرام کے ویزوں کے لیے سخت کیا جائے گا، جس کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر نمایاں اثرات ہوں گے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک میمو میں امریکی سفارت خانوں کو منگل کے روز ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی تقویم (کیلنڈر) سے ان تمام غیر طے شدہ اپوائنٹمنٹس کو ہٹا دیں، جو طلبہ ویزا کے لیے تھیں، تاہم جن کی اپوائنٹمنٹس پہلے سے طے ہو چکی ہیں، وہ جاری رہ سکتی ہیں۔

banner

اس سفارتی پیغام میں مزید کہا گیا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال اور ویٹنگ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی تیاری کر رہا ہے، جو کہ تمام طالبعلم ویزا درخواستوں پر لاگو ہوگی، تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ویٹنگ میں کس چیز کی جانچ کی جائے گی۔

منگل کو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس سے طالبعلم ویزوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس بات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں کہ ملک میں آنے والا شخص کون ہے، اور ہم اس جانچ پڑتال کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی خاص ویز اکیٹیگری پر بات نہیں کرتے، ہم ہر اس شخص کو جو امریکہ میں داخلے کا خواہشمند ہو، جانچ پڑتال سے گزارنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024