Sunday, January 12, 2025, 3:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے عالمی عدالت کے اہلکاروں پرپابندیوں کا بل منظور

امریکہ نے عالمی عدالت کے اہلکاروں پرپابندیوں کا بل منظور

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی آئی سی سی کے اہلکاروں پر پابندیاں کی مذمت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔

غزہ میں اسرائیل حملوں پراسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اورسابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکی کانگریس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی عائد کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

ایوان نمائندگان کے 243 ارکان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔

کانگریس کے 140 اراکین نےپابندی کے خلاف ووٹ دیا۔ 45 ڈیموکریٹس نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 198 ری پبلکنز نے حمایت میں ووٹ دیا۔

banner

امریکی غیرقانونی کورٹ کاؤنٹر ایکشن ایکٹ امریکی شہریوں اوراسرائیل سمیت اتحادی ملک کے شہریوں سے تحقیقات ، گرفتاری یا حراست میں لینے یا ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتا ہے جو عدالت کے رکن نہیں ہیں۔

ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین برائن ماسٹ نے ووٹنگ سے قبل تقریرمیں کہا کہ امریکا یہ قانون اس لیے منظور کر رہا ہے، کیوں کہ کینگرو کورٹ ہمارے عظیم اتحادی اسرائیل کے وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ نئی کانگریس کے اجلاس کے بعد ایوان نمائندگان میں ہونے والی پہلی ووٹنگ میں تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024