Thursday, December 26, 2024, 8:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کر دیا

نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کر دیا

44 سالہ ہیگستھ عراق، افغانستان جنگ کےدوران امریکی فوج میں خدمات انجام دےچکےہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان، مصنف اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کر دیا۔

5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 44 سالہ ہیگستھ عراق، افغانستان جنگ کےدوران امریکی فوج میں خدمات انجام دےچکےہیں اور اب اپنی پہلی سیاسی ذمہ داری میں وہ امریکہ کے وزیر دفاع کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مینیسوٹا کے شہر مینیپولس میں پیدا ہونے والے پیٹ ہیگستھ نے حالیہ برسوں میں ایک قدامت پسند مبصر کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ اپنی اہلیہ اور7 بچوں کے ساتھ ٹینیسی میں مقیم ہیں۔

banner

44 سالہ پیٹ ہیگستھ نے فاکس نیوز پر مختلف پروگرامز کی میزبانی کی، جہاں انہوں نے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے فوج اور سابق فوجیوں کے مسائل پر توجہ دلائی۔ منگل کو ان کا فاکس نیوز میں آخری دن تھا۔

ہیگستھ نے ٹرمپ کی پہلی صدارت کے دوران جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والے فوجیوں کی معافی کے لیے کامیابی سے لابنگ کی۔

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر نے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی جبکہ مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کے مخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل کیلئے امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے لیے جان ریٹکلیف کو نامزد کیا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ایلون مسک اور سابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ویوک رام سوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی (DOGE) کی سربراہی کریں گے۔

خیال رہے کہ 5 نومبر 2024 کو امریکہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو شکست دیکر دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے تھے۔

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024