Tuesday, April 29, 2025, 10:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا جوابی ٹیرف: عالمی مارکیٹوں میں شدید مندی

امریکہ کا جوابی ٹیرف: عالمی مارکیٹوں میں شدید مندی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ چھیڑے جانے کے بعد وال اسٹریٹ سمیت دنیا بھر کی مارکیٹوں میں شدید مندی نظر آئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد ڈاؤ جونز 3 فیصد سے زیادہ گرا جبکہ ایس اینڈ پی میں 4 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح نیس ڈیک 5 فیصد سے زیادہ گر گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بدھ کے اعلان کے بعد ایشیا اور یورپ کی مارکیٹیں بھی صدمے میں چلی گئیں۔

امریکی صدر نے تمام ممالک پر 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کی اور درجنوں مخصوص ممالک بشمول بڑے تجارتی شراکت دار چین اور یورپی یونین سے درآمدات پر کہیں زیادہ محصولات لگائے۔

banner

جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی کیونکہ اوپیک پلس گروپ کی جانب سے مئی میں تیل کی پیداوار میں کٹوتیوں کو ختم کرنے کے فیصلے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے درآمدی محصولات میں اضافے کے اعلان کے بعد پہلے ہی بھاری نقصانات کو بڑھا دیا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل 70 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

گیس کی قیمت 2 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 14 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024