Thursday, March 27, 2025, 12:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

امریکہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، امریکی ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے گروپ آف 20  اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میں جوہانسبرگ میں ہونے والی جی 20 سمٹ میں شرکت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، امریکی ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا نہیں اور نہ ہی امریکی دشمنی کو بڑھانا ہے۔

روبیو نے بدھ کو کہا کہ جنوبی افریقہ خطرناک اقدامات کر رہا ہے۔ نجی زمینیں ضبط کی جا رہی ہیں۔ G20 کو ‘یکجہتی، مساوات، اور ماحولیات’ کے نام پر سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

banner

یہ فیصلہ واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان زمین کی متنازعہ ضبطی کے قانون پر تنازعے کے بعد سامنے آیا ہے۔

روبیو کا یہ اعلان اس وقت ہوا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کو زمینی قانون کی منظوری پر امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔

پیر کو صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ پر “زمینوں کی غیر منصفانہ ضبطی” اور “مخصوص طبقات کے ساتھ ناروا سلوک” کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ 20 سے 21 فروری تک جوہانسبرگ میں جی 20 گروپ آف ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جنوبی افریقہ کے پاس دسمبر 2024 سے نومبر 2025 تک جی 20 کی صدارت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024