امریکہ نے حوثی رہنماؤں اور ایک فرد پر پابندی عائد کرکرتے ہوئے ملیشیا کو بھی دوبارہ دہشت گرد تنظیم نامزد کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ان افراد نے یمنی حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں فوجی درجے کی اشیاء اور ہتھیاروں کا نظام سمگل کیا اور روس سے حوثیوں کے لیے ہتھیاروں کے حصول کے بارے میں بات کی۔
محکمہ خزانہ نے عبدالولی عبدو حسن الجابری اور ان کی الجابری جنرل ٹریڈنگ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی کو روس کی جانب سے یوکرین میں لڑنے کے لیے یمنیوں کو بھرتی کرنے اور حوثی فوجی کارروائیوں میں مدد کے لیے رقم جمع کرنے پر بھی نامزد کیا۔
محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا امریکی حکومت حوثیوں سے جواب طلبی کے لیے پرعزم ہے جنہوں نے بحیرۂ احمر کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے روس، چین اور ایران کے فراہم کنندگان سے ہتھیار اور اسلحے کے اجزاء حاصل کیے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری کے آخر میں حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں (ایف ٹی او) کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جیسا انھوں نے انھیں اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران کیا تھا۔