Wednesday, November 13, 2024, 5:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کی سن رہے ہیں مگر اپنے فیصلے خود کریں گے : نیتن یاہو

امریکہ کی سن رہے ہیں مگر اپنے فیصلے خود کریں گے : نیتن یاہو

ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا؛ اسرائیل نے امریکی صدر کو آگاہ کر دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ اسرائیل، امریکہ کی بات سن رہا ہے مگر وہ قومی مفاد کی بنیاد پر اپنے فیصلے خود کرے گا۔

اس مختصر بیان کے سامنے آنے سے قبل امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے ایران کے یکم اکتوبر کے حملے کا رد عمل ایران کے اندر فوجی اہداف تک محدود رہے گا جن میں جوہری یا تیل کی تنصیبات شامل نہیں ہوں گی۔

ادھر نیتن یاہو کے ایک قریبی اسرائیلی ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے آئندہ حملے کے حوالے سے امریکی ذمے داران کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے مگر وہ واشنگٹن کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہر گز نہیں کریں گے۔

اس معاملے سے با خبر ذرائع کے نزدیک اسرائیل کا انتقامی رد عمل سوچ سمجھ کر ہو گا تا کہ امریکی صدارتی انتخابات پر سیاسی اثرات سے گریز کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ تہران کے خلاف اسرائیل کی جوابی کارروائی پانچ نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل عمل میں آئے گی۔

banner

مذکورہ اسرائیلی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب کے موقف میں یہ لچک واشنگٹن کے اس فیصلے کے لیے حوصلہ افزا عامل بنی جس کے تحت طاقت ور دفاعی میزائل نظام (Thad) کو اسرائیل بھیجا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ کیا جو تقریبا دو ماہ میں ان کے بیچ پہلی گفتگو تھی۔ بائیڈن نے نیتن یاہو کو آگاہ کیا کہ اسرائیلی انتقامی کارروائی “متناسب” ہونا چاہیے جو کسی وسیع تر علاقائی جنگ کو نہ بھڑکا دے۔

امریکی ذمے داران نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اندر اپنے ممکنہ اہداف کا تعین کر لیا ہے۔ غالب گمان کے مطابق ان میں فوجی اور توانائی کے مقامات شامل ہیں۔

دوسری جانب تہران یہ دھمکی دے چکا ہے کہ آئندہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا رد عمل یکم اکتوبر کے میزائل حملے سے زیادہ بھرپور ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024