Sunday, March 23, 2025, 4:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کی شام میں کارروائی، القاعدہ سے منسلک تنظیم کا اہم رکن ہلاک

امریکہ کی شام میں کارروائی، القاعدہ سے منسلک تنظیم کا اہم رکن ہلاک

حراس الدین نامی دہشت گرد تنظیم کے سینئر عہدیدارمحمد صلاح الزبیر کو نشانہ بنایا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی فوج نے شام میں ایک فضائی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک ایک گروہ کے رکن کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں فوج نے فضائی کارروائی میں القاعدہ سے منسلک حراس الدین نامی دہشت گرد تنظیم کے مالی امور اور لاجسٹکس کے معاملات دیکھنے والے سینئر عہدیدار کو نشانہ بنایا ہے۔

یو ایس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیک کوریلا کا بیان میں کہنا تھا کہ امریکی فوج اپنے وطن اور خطے میں اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے گی۔

banner

امریکی فوج نے قبل ازیں جنوری کے آخری میں حراس الدین کے اعلیٰ کمانڈر محمد صلاح الزبیر کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

شدت پسند تنظیموں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے والی امریکی کمپنی ’سائٹ انٹیلی جینس گروپ‘ کا کہنا ہے کہ حراس الدین نامی تنظیم کا قیام 2018 میں ہوا تھا۔

امریکہ نے حراس الدین کو 2019 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ بعد ازاں اس میں شامل کئی شدت پسندوں کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق حراس الدین نے ‘ہیئت تحریر الشام’ کے ساتھ مسلح تصادم سے بچنے کے لیے تنظیم کی تحلیل کردی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024