مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کے ترجمان نے شام میں ایران سے وابستہ عسکری تنظیموں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کادعوی کیا ہے۔
امریکی فوج نے بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کے بعد شام میں دو مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔
امریکی فوج نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کی امریکہ اور اتحادی فورسز پر حملوں کی صلاحیت کو کم کریں گے۔
امریکہ کی فوج نے شام اور عراق میں سرگرم ایران کی حامی عسکری تنظیموں پر ماضی میں بھی حملے کیے ہیں۔
رواں برس فروری میں ہی امریکہ نے اپنے فوجیوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملوں کے جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سمیت ایران سے منسلک تنظیموں کے 85 سے زائد ٹھکانوں کو شام اور عراق میں نشانہ بنایا تھا۔