امریکہ نے غزہ میں ڈیڑھ سال سے جاری جنگ کے آکتمے کے لئے 60 روزہ جنگ بندی کی ایک تجویز فریقین کے سامنے پیش کردی ہے
منصوبے کے تحت پہلے ہفتے میں زندہ اور مردہ 28 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، اور عمر قید کی سزا پانے والے 128 فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور 180 مردہ فلسطینیوں کی باقیات کی واپسی شامل ہے۔
اس منصوبے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر اور قطر کی طرف سے ضمانت دی گئی ہے۔
تجویز میں حماس کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوتے ہی غزہ کو امداد بھیجنا بھی شامل ہے۔
منصوبے میں کہا گیا ہے کہ مستقل جنگ بندی کے بعد حماس آخری 30 یرغمالیوں کو رہا کر دے گی۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوِٹ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے اسرائیل کے دستخط کے بعد جنگ بندی کی تجویز کا مسودہ حماس کو بھیجا ہے۔