امریکہ کے مشہور شہر لاس ویگاس کے ایک جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے مرنے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔
لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس کے شیرف اینڈریو والش نے بتایا کہ شہر کے مغرب میں واقع اتھلیٹک کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص مارا گیا۔
محکمہ پولیس کی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔
شیرف اینڈریو والش کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کے لیے مزید خطرے والی کوئی بات نہیں۔
شہر کے محکمہ پولیس کے ترجمان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تین زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے محرکات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔