Monday, May 12, 2025, 3:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکہ میں اردن کے شہری کو 6 سال قید

اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکہ میں اردن کے شہری کو 6 سال قید

ہاشم یونس نے گزشتہ سال جون میں ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں کاروباروں کو نشانہ بنایا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی عدالت نے اسرائیل کی ممکنہ حمایت کرنے والے کاروباری مراکز پر حملے کے جرم میں اردن کے شہری ہاشم یونس کو چھ سال کی سزائے قید سنا دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ 44 سالہ اردن کے شہری ہاشم یونس نے توانائی کی تنصیب کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ہاشم یونس نے گزشتہ سال جون میں ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں کاروباروں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار لاکھ 50 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

محکمہ انصاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہاشم یونس نے رات کے اوقات میں ماسک پہنے ہوئے کاروباری مراکز کے دروازوں کے شیشے توڑے اور ایک ’انتباہی خط‘ بھی چھوڑا۔

banner

خط میں ’امریکہ بھر میں ’اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں یا فیکٹریوں کو دھماکے سے اڑانے یا تباہ‘ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔‘

محکمہ انصاف نے مزید کہا ہے کہ ایک حملے میں ہاشم یونس نے فلوریڈا کے علاقے ویج فیلڈ میں واقع سولر پاور فسیلیٹی پر دھاوا بولا اور کئی گھنٹوں تک سولر پینلز کو تباہ کرتا رہا۔

بیان میں محکمہ انصاف نے مزید بتایا ہے کہ اورلینڈو میں واقع صنعتی گیس ڈسٹریبیوشن ڈیپو سے ایک اور خط ملا تھا جس میں ’ہر چیز کو دھماکے سے اڑانے یا تباہ‘ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد ہاشم یونس کو 11 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024