Saturday, March 22, 2025, 2:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی وزیرِ خارجہ کا یوکرین سے مذاکرات کے لیے دورۂ سعودی عرب

امریکی وزیرِ خارجہ کا یوکرین سے مذاکرات کے لیے دورۂ سعودی عرب

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے پیر کو سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment
 امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے لیے پیر کو سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے۔
 یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے پیر کو سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کے ساتھ خطے میں مشترکہ مفادات اور سعودی امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق روبیو نے یوکرینی ہم منصب آندری سیبیہا کے ساتھ جمعے کو ٹیلی فون پر گفتگو میں جلد از جلد جنگ ختم کرنے کا صدر ٹرمپ کا عزم دہرایا اور فریقین پر پائیدار امن کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق یوکرینی سفارتی اور فوجی وفد زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف آندری یرمرک امریکہ سے مذاکرات کے لیے سعودی عرب ہی میں قیام کریں گے۔
یوکرینی وفد میں وزیرِ خارجہ سیبیہا ، وزیر دفاع رستن امروو اور ملٹری کمانڈر پاولو پلیسا بھی شامل ہوں گے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور صدر ٹرمپ کے خصوصی سفیر اسٹیو وٹکوف جدہ میں یوکرینی حکام سے بات چیت میں شرکت کریں گے۔
وٹکوف کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بنیادی مقصد امن معاہدے کے لیے فریم ورک کا تعین اور ابتدائی جنگ بندی ہے۔
واضح رہے کہ سینئر امریکی اور روسی حکام کے درمیان ریاض میں ہونے والی بات چیت کے تین ہفتوں بعد امریکہ اور یوکرین کے درمیان یہ مذاکرات ہونے والے ہیں۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ سے تعمیری مذاکرات کے لیے مکمل طور پر پر عزم ہے اور گفت و شنید کے ساتھ ساتھ ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیارہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024