Wednesday, November 13, 2024, 6:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں یہودیوں پر حملے کا منصوبہ، کینیڈا میں پاکستانی گرفتار

امریکہ میں یہودیوں پر حملے کا منصوبہ، کینیڈا میں پاکستانی گرفتار

کینیڈا سے شاہ زیب کی حوالگی کی کوشش کریں گے؛ امریکہ

by NWMNewsDesk
0 comment
امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی شخص کو نیویارک میں یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ 20 سالہ محمد شاہ زیب خان عرف شاہ زیب جدون کو بدھ کو امریکہ میں دائر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔
اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم پر رواں سال سات اکتوبر کے آس پاس نیو یارک شہر میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے
میریک گارلینڈ نے کہا شاہ زیب  کا مقصد داعش کے نام پر زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو قتل کرنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے تحقیقاتی کام اور ہمارے کینیڈین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی کی بدولت شاہ زیب کو حراست میں لے لیا گیا
مجرمانہ شکایت کے مطابق  شاہ زیب خان نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کا ایک سال پورا ہونے کے موقعے پر بروکلین میں ایک یہودی مرکز میں داعش کی حمایت میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
اس میں کہا گیا کہ شاہ زیب نے سازشیوں کے ساتھ بات چیت میں اپنے منصوبوں کا انکشاف کیا جو دراصل قانون نافذ کرنے والے ادارے کے خفیہ افسران تھے۔
شاہ زیب کو کینیڈین حکام نے امریکہ اور کینیڈا کی سرحد سے تقریباً 19 کلومیٹر دور اورمس کے قصبے سے حراست میں لیا تھا۔
محکمہ انصاف نے کہا کہ وہ کینیڈا سے شاہ زیب کی حوالگی کی کوشش کرے گا۔
شاہ زیب پر ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مدد اور وسائل فراہم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔
جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024