Thursday, December 12, 2024, 5:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی اساتذہ کو چھپا کر اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی

امریکی اساتذہ کو چھپا کر اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی

ایوان میں بل 28کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹینیسی کے قانون سازوں نے امریکی ریاست کے اساتذہ کو سکول میں چھپا کر پستول لے جانے کی اجازت کا بل منظور کر لیا ہے۔

ٹینیسی کے ریپبلکن اکثریت کے حامل ایوان میں بل 28کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کیا گیا،امریکی ریاست کے سینیٹ نے اس ماہ کے شروع میں بل منظور کیا تھا۔

گزشتہ سال نیش وِل کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں تین بچے اور عملے سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے تب سے ٹینیسی میں اسلحے کے قوانین پر گرما گرم بحث دیکھنے کو ملی ہے۔

ایوان میں موجود کچھ ڈیموکریٹس نے دارالحکومت کے اندر مظاہروں کی قیادت کرنے میں مدد کی جس کے نتیجے میں انہیں گزشتہ سال ادارے سے مختصر مدت کے لیے نکال دیا گیا تھا۔

banner

ریاست کے نمائندہ اور ایک ڈیموکریٹ جسٹن پیئرسن جنہیں گذشتہ سال ووٹنگ سے پہلے ایوان سے ہٹا دیا گیا تھا، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ٹینیسی، ہمارے بچوں، ہمارے اساتذہ اور کمیونٹیز کے لیے ایک خوفناک دن ہے، بچوں کی حفاظت کے بجائے انہوں نے بندوقوں کی دوبارہ حفاظت کی ہے۔

خیال رہے گزشتہ 25 سالوں میں امریکہ میں اسکولوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات کے جواب میں ریپبلکن اور دیگر قدامت پسند اراکین نے اکثر اساتذہ کو مسلح کرنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے ان اقدامات کے حامیوں کا خیال ہے کہ مسلح اساتذہ اسکول میں ممکنہ فائرنگ کرنے والوں کو روکتے ہیں جبکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ سکول میں بندوقیں ممکنہ طور پر صرف افسوسناک حادثاتی فائرنگ کا باعث بنیں گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024