102
امریکی سپریم کورٹ نے نا اہلی کے خلاف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے دائر ان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔
فیڈرل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آٹھ فروری کو ہوگی۔
اپیل کی منظوری کے بعد کولا راڈو سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل ہوگیا اور ڈونلڈ ٹرمپ فیڈرل سپریم کورٹ کے فیصلے تک الیکشن کے لیے اہل تصور ہونگے۔
واضح رہے کہ کولراڈو کی عدالت نے صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
