Sunday, September 15, 2024, 3:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی شہری کا چین کو فوجی راز فروخت کرنے کا اعتراف

امریکی شہری کا چین کو فوجی راز فروخت کرنے کا اعتراف

تجزیہ کار کوربین شولز پر مارچ میں الزامات عائد کیے گئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایک امریکی شہری نے چین کو عسکری راز فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تجزیہ کار کوربین شولز پر رواں سال مارچ میں قومی دفاع کی معلومات، دفاعی اشیاء اور تکنیکی ڈیٹا کسی لائسنس کے بغیر برآمد کرنے اور ایک سرکاری اہلکار کو رشوت دینے کی سازش ے الزام عائد کئے گئے تھے۔

شولز کو 23 جنوری 2025 کو سزا سنائی جائے گی۔

فردِ جرم کے مطابق شولز کو اعلیٰ ترین سیکرٹ کلیئرنس حاصل تھی۔

banner

شولز نے چینی حکومت سے منسلک ہانگ کانگ کے رہائشی ایک فرد کے ساتھ مل کر پیسے کے بدلے خفیہ معلومات سمیت قومی دفاعی معلومات اکٹھا کرنے اور امریکی ملٹری کے مختلف نظام کی برآمدات سے متعلقہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کی سازش کی تھی۔

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ ڈائریکٹر رابرٹ ویلز نے ایک بیان میں کہا کہ “چین کی طرح کی حکومتیں ہمارے ملٹری کے لوگوں اور قومی سلامتی کی معلومات کو مسلسل ہدف بنا رہی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دائرہ اختیار میں وہ سب کچھ کریں گے کہ معلومات کو یقینی طور پر بیرونی دشمن حکومتوں سے محفوظ رکھیں۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق شولز نے زیرِ حراست آنے سے قبل کئی درجن حساس اور محدود رسائی والی لیکن خفیہ قرار نہ دی گئیں عسکری معلومات شیئر کی تھیں۔

شولز کی طرف سے جمع کیے گئے اور بھیجے گئے مواد میں شامل دستاویزات میں سے ایک میں روس اور یوکرین کی جنگ سے سیکھے گئے ایسے موضوعات شامل تھے جو تائیوان کے دفاع میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

ایسی دستاویزات بھی تھیں جن کا تعلق چین کے عسکری ٹیکنالوجی سے تھا۔ ایک اور دستاویز امریکی ملٹری سیاروں کے متعلقہ تھی۔

شولز کو ان معلومات کو شیئر کرنے کے عوض 42 ہزار ڈالر ادا کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024