100
امریکی شہر برلنگٹن میں ورمونٹ یونیورسٹی کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 3 فلسطینی طلباء شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں ہاشم، تحسین احمد اور کنعنان عبدالحامد شامل ہیں۔تینوں نوجوان روایتی فلسطینی کفایا پہنے ایک تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔
برلنگٹن پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
