Saturday, April 26, 2025, 6:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی شہر لاس کروسیس میں فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک، 15 شدید زخمی

امریکی شہر لاس کروسیس میں فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک، 15 شدید زخمی

ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ نوجوان شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی شہر لاس کروسیس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ نوجوان شامل ہے، پولیس کی جانب سے مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا،

فائر چیف مائیکل ڈینیئلز کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کو علاج کے لئے ایلبو، ٹیکساس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 4 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا، 4 زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

banner

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی عمریں 16 سے 36 سال کے درمیان ہیں، جائے وقوعہ سے ہینڈ گن کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

لاس کروسیس کے میئر ایرک اینریکز نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کمیونٹی سے اتحاد اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024