Thursday, December 26, 2024, 7:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر جوبائیڈن اپنی جماعت کا کنٹرول کھو چکے ہیں، واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

امریکی صدر جوبائیڈن اپنی جماعت کا کنٹرول کھو چکے ہیں، واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مزید 12 ڈیموکریٹک اراکین کا جوبائیڈن سے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنی جماعت کا کنٹرول کھو چکے ہیں۔

اپنی رپورٹ میں امریکی اخبار نے بتایا کہ بائیڈن اور ڈیموکریٹکس کے درمیان تنازع میں شدت، اگلے ہفتے ختم ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مزید 12 ڈیموکریٹک اراکین کا جوبائیڈن سے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ہے، ان ارکان میں ایوان نمائندگان کے 10 ارکان اور 2 سینیٹرز شامل ہیں۔

بائیڈن کیخلاف آواز بلند کرنے والے ڈیموکریٹک اراکین کانگریس کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ جوبائیڈن دستبردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کیلئے بضد ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024