31
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنی جماعت کا کنٹرول کھو چکے ہیں۔
اپنی رپورٹ میں امریکی اخبار نے بتایا کہ بائیڈن اور ڈیموکریٹکس کے درمیان تنازع میں شدت، اگلے ہفتے ختم ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق مزید 12 ڈیموکریٹک اراکین کا جوبائیڈن سے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ہے، ان ارکان میں ایوان نمائندگان کے 10 ارکان اور 2 سینیٹرز شامل ہیں۔
بائیڈن کیخلاف آواز بلند کرنے والے ڈیموکریٹک اراکین کانگریس کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ جوبائیڈن دستبردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کیلئے بضد ہیں۔